کویت میں پندرہ روز کے لیے تعطیلات دے دی گئیں
تعطیلات کا مقصد کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے، تمام پروازیں معطل، ریستوران، سکولز اور تجارتی ادارے بند کر دیئے گئے
محمد عرفان جمعرات 12 مارچ 2020 11:11
(جاری ہے)
العربیہ نیٹ نیوز کے مطابق کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کونا نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ”پروازیں صرف کویتیوں اور ان کے قریبی رشتے داروں کی ملک میں آمد کے لیے محدود ہوجائے گی۔
البتہ مال بردار طیارے اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔“کویت نے ریستورانوں، کیفے اور خریداری مرکز سمیت عوامی جگہوں پر لوگوں کے اجتماعات پر بھی پابندی عاید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کویتی وزیر داخلہ انس الصالح نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”جمعہ کی نصف شب سے تمام پروازیں معطل کردی جائیں گی،پروازوں کو چلانے اور انخلا کے منصوبے کی تفصیل بعد میں جاری کی جائے گی۔“انہوں نے واضح کیا کہ ”نئے کرونا وائرس کی روک تھام کے ضمن میں کیے گئے تمام فیصلے عارضی ہیں اور حالات وواقعات کی مطابقت سے ان میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کی جائے گی۔کویتی وزیر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے بعض لوگ طبّی تنہائی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی پاسداری نہیں کررہے ہیں،ایسے لوگ قانونی طور پر قابلِ مواخذہ ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.