کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اپریل کے پہلے 15 دن گذشتہ 15 دنوں سے زیادہ مشکل ہوں گے، فرانسیسی وزیراعظم

اتوار 29 مارچ 2020 10:15

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2020ء) فرانس کے وزیرِ اعظم ایڈوارڈ فلیپے نے فرانسیسی عوام کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف مقابلہ ابھی شروع ہوا ہے اور اس حوالے سے اپریل کے پہلے 15 دن گذشتہ 15 دنوں سے زیادہ مشکل ہوں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فرانس میں 17 مارچ سے لاک ڈاؤن ہے اور ان پابندیوں کو 15 اپریل تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے فرانس کے صحت کے عملے کو سراہا اور کہا کہ ساتھ مل کر کام کرنے کے باعث ہی ہم کورونا وائرس کی وبا کا سامنا کر پائیں گے۔ اب تک فرانس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ اس سے 2314 اموات سامنے آچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :