گلین میکسویل کی بھارتیوں کو ’سالا ‘بنانے کی تیاری ،منگیتر کی تصویر بھی سامنے آگئی

معروف کرکٹر نے اپنی بھارتی دوست ونی رمن کے ساتھ منگنی کرلی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 31 مارچ 2020 16:35

گلین میکسویل کی بھارتیوں کو ’سالا ‘بنانے کی تیاری ،منگیتر کی تصویر ..
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31مارچ2020ء ) آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز گلین میکسویل نے نئی اننگز کا آغاز کرلیا،33 سالہ معروف کرکٹر نے اپنی بھارتی دوست ونی رمن کے ساتھ منگنی کرلی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر میکسویل اور ونی نے تصویر شیئر کی جس میں ونی رمن منگنی کی انگوٹھی پہنے ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ونی نے لکھا کہ ’میرے پسندیدہ شخص نے گزشتہ ہفتے مجھ سے شادی کرنے کو کہا‘۔

میکسویل کی منگنی کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا، ایک صارف نے لکھا کہ خدا آپ دونوں کو سلامت رکھے مبارک ہو۔ایک پوسٹ میں لکھا گیا کہ بھائی مبارک ہو آپ دونوں بہت اچھی زندگی گزاریں۔

(جاری ہے)

ایک اور صارف نے ریمارکس دئیے کہ بھائی مبارک ہو آپ بہت جلد اپنی انجری سے بھی صحت یاب ہوجائیں گے اور ٹیم میں واپس آجائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی کھلاڑی محسن حسن خان اور حسن علی بھارتی خواتین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بھی بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے 2010ء میں شادی کی تھی جس پر بھارت میں خوب ہنگامہ آرائی ہوئی تھی ۔