قومی رابطہ کمیٹی نے 17پروازیں بحال کرنے کی منظوری دی ہے،وزیر خارجہ

بیرون ممالک سے پاکستانیوں کو بتدریج واپس لائیں گے، پہلی ترجیح ٹرانزٹ میں پھنسے پاکستانیوں ،دوسری ترجیح ویزہ ایکسپائر ہونے والے پاکستانی اور تیسری ترجیح بیرون ملک مقیم پاکستانی اور زیر تعلیم، واپسی کے منتظر طلباء کو واپس لانا ہے پروٹوکول پر مکمل عملدرآمد ہو گا توکراچی کیلئیبھی پروازیں کھولیں گے،شاہ محمودقریشی کابیان

جمعرات 2 اپریل 2020 21:40

قومی رابطہ کمیٹی نے 17پروازیں بحال کرنے کی منظوری دی  ہے،وزیر خارجہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2020ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی نے 17پروازیں بحال کرنے کی منظوری دی ،بہت سے پاکستانی بیرون ممالک سے وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔ہم ان پاکستانیوں کو بتدریج واپس لائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے دنیا بھر میں وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کو واپس لانے کے حوالے سے اہم بیان میں کہا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح ٹرانزٹ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا ہے ، ہماری دوسری ترجیح ویزہ ایکسپائر ہونے والے پاکستانی ہیں ،جبکہ ہماری تیسری ترجیح بیرون ملک مقیم پاکستانی اور زیر تعلیم، واپسی کے منتظر طلبائ کو واپس لانا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہناتھاکہ 4سی11اپریل تک کا بین الاقوامی پروازوں کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ہمیں ان تمام مسافروں کو ائیر پورٹ پر کرونا ٹسٹنگ سے گزارنا ہے اس لیے ہم اپنی ٹسٹنگ اور کوارنٹائین کی استعداد کار کو بتدریج بڑھا رہے ہیں۔پروٹوکول پر مکمل عملدرآمد ہو گا توکراچی کیلئیبھی پروازیں کھولیں گے۔