ٹائیگر فورس پر سیاست نہ کی جائے، یہ رضاکارانہ فورس ہے، کوئی بھی فرد اس حصہ بن سکتا ہے، فردوس عاشق اعوان

جمعہ 3 اپریل 2020 16:15

ٹائیگر فورس پر سیاست نہ کی جائے، یہ رضاکارانہ فورس ہے، کوئی بھی فرد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ٹائیگر فورس پر سیاست نہ کی جائے، یہ رضاکارانہ فورس ہے، کوئی بھی فرد اس حصہ بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکو مت نے مستحق نادار افراد کے لیے 1200 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا، مستحق افراد کو راشن کے لیے 12 ہزار فی کس دیئے جائیں گے، ہم وزیراعلیٰ سندھ کے اٹھائے گئے اقدامات کو ہم نے سپورٹ کیا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ ٹائیگر فورس پر سیاست نہ کریں، یہ رضاکارانہ فورس ہے، کوئی بھی فرد اس حصہ بن سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :