تھیلیسمیا کے مریضوں کیلئے خون کے عطیہ کا شروع کیا گیا سلسلہ جاری رہا

پولیس کے افسران و جوان توقع سے زیادہ جوش و جذبہ سے حصہ لے رہے ہیں ، آئی جی اسلام آباد

پیر 6 اپریل 2020 14:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کا تھیلیسمیا کے مریضوں کیلئے خون کے عطیہ کا شروع کیا گیا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا ،پولیس کے افسران و جوان توقع سے ذیادہ جوش و جذبہ سے حصہ لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو اسلام آباد پولیس کے دیگر ڈویڑنز کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس کے افسران و جوانوں بھی تھیلیسمیا کے مریضوں کے لیے خون کا عطیہ دینے میں پیش پیش رہے ،اسلام آباد پولیس کے تمام افسران و جوانوں نے بخوشی خون کا عطیہ دیتے رہے ۔

آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ لاک ڈائون کے باعث تھیلیسمیا کے مریضوں کو خون کی کمی کا سامنا ہے۔آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ والدین کے جگر گوشوں کی زندگیاں بچانے سے بڑا اعزاز کیا ہو سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ لاک ڈاؤن کے دوران ملک بھر میں خون کے عطیات میں واضح کمی آئی ہے ،اسلام آباد پولیس اپنے شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :