وزیر اعظم کا کنسٹرکشن انڈسٹری پیکیج شاندار قرار

معاشی بحالی، روزگار کے لئے اس پیکیج سے بہتر آپشن موجود نہیں۔میاں زاہد حسین

پیر 6 اپریل 2020 20:31

وزیر اعظم کا کنسٹرکشن انڈسٹری پیکیج شاندار قرار
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) ایف پی سی سی آئی بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین اورپاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمرا ن خان کا کنسٹرکشن انڈسٹری کے لئے پیکیج کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،موجودہ حالات میں حکومت کے پاس اس پیکیج سے بہتر آپشن موجود نہیںتھا جس پر عمل درآمد سی40 صنعتوں میں جان پڑ جائے گی جبکہ لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا، پیکیج کو مزید نتیجہ خیز بنانے کے لئے اسٹیل اور سیمنٹ انڈسٹری پر عائد ٹیکس بھی کم کئے جائیں جبکہ قوانین کو بھی بہتر بنایا جائے۔

میاں زاہد حسین نے پیر کو بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ حکومت کی جانب سے اس شاندار پیکیج کا اعلان ہوتے ہی بعض عناصر نے اسکے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے،یہ لوگ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں اورانہیں زمینی مسائل کا ادراک نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں معاشی سرگرمیاں بحال کر کے عوام کو روزگار دینے کے لئے حکومت کے پاس یہ کڑوی گولی نگلنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح تعمیراتی شعبہ کو ٹیکس مراعات دی گئی ہیں اورانہیں ٹیکس حکام اور دیگر اداروں کی دست برد سے محفوظ کیا گیا ہے اسی طرح معیشت کے دوسرے شعبوں کو بھی ریلیف دیا جائے تو ملکی معیشت کی ترقی کی رفتار ، محاصل اور روزگار کے مواقع بڑھ جائیں گے جو کہ کاروباری برادری کا دیرینہ مطالبہ ہے۔تعمیراتی شعبہ کو مراعات دے کر بزنس کمیونٹی کے موقف کو درست تسلیم کیا گیا ہے جو خوش آئند ہے۔

متعلقہ عنوان :