سپریم کورٹ کی سابق آرمی آفیسر کرنل غلام حسین کو اپنی پنشن میں کٹوتی کے خلاف ملٹری اکائونٹنٹ جنرل سے رجوع کرنے کی ہدایت
پیر 6 اپریل 2020 23:43
(جاری ہے)
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ میرے مؤکل کی پنشن سے 40 لاکھ کاٹ لئے گئے، میرے مؤکل کو نوٹس دیئے بغیر اس کی پنشن سے اتنی بڑی رقم کاٹ لی گئی۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ ہائیکورٹ کو معاملہ پر اختیار ہی نہیں تھا جس پر وکیل درخواست گزار نے دلائل دیئے کہ میرے پاس پنشن کٹوتی کا معاملہ اٹھانے کا فورم نہیں،اس لیے عدالت عالیہ میں اپیل دائر کرنا پڑی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ ہم معاملہ ملٹری اکائونٹنٹ جنرل کو بھیج دیتے ہیں۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سابق کرنل غلام حسین بطور میجر چار کوالیفیکیشن الائونس لیتے رہے، کرنل کے عہدے پر ترقی پانے پر چاروں الائونس تنخواہ میں ضم ہو گئے، سابق آرمی آفیسر کرنل بننے کے بعد الگ سے اضافی چار کوالیفیکیشن الائونس بھی وصول کرتے رہے۔ عدالت عظمیٰ نے سابق آرمی آفیسر کو پنشن میں کٹوتی کے خلاف ملٹری اکائونٹنٹ جنرل سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سابق کرنل غلام حسین کے رجوع کرنے پر ملٹری اکائونٹنٹ جنرل دو ماہ میں معاملہ پر مناسب فیصلہ کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے
-
گورنرہائوس سے ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کی اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی سے ملاقات
-
لاہور، صوبائی وزیرِ صحت کا تھیلی سیمیا کے عالمی دن پر نور فائونڈیشن کا دورہ
-
سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب الو فروخت کرنیوالاملزم گوجرانوالہ سے گرفتار
-
وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ضروری مہارت اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وصوبائی حکومت کے ساتھ ملکر جنوبی پنجاب کےلئے ترقیاتی فنڈز کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنائیں گے،سید یوسف رضا گیلانی
-
ملک میں یوریا کھاد کی یکساں قیمتیں نافذ کرنا ہوں گی ، کم نہ کرنے کی صورت میں حکومت قیمتیں فکس کر دے گی ، رانا تنویر حسین
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام 39 واں سالانہ مقابلہ حفظ قرآن و حسن قرأت شروع
-
لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ،4 بجلی چور گرفتار
-
10کلو آٹے کی قیمت میں 500سے 600روپے تک کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے‘وزیر خوراک پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.