غزہ ،مساجد میں با جماعت نماز اور جمعہ پر پابندی میں دو ہفتے کی توسیع

غزہ کی پٹی میں مساجد میں نمازوں کی اذانیں معمول کے مطابق دی جائیں گی، علماء اور مفتیان کا اہم اجلاس

منگل 7 اپریل 2020 15:50

مقبوضہ غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) فلسطینی وزارت اوقاف نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کی مساجد میں با جماعت نمازوں اور جمعہ کی ادائی پرعاید کردہ پابندی میں دو ماہ کی توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز غزہ میں علماء اور مفتیان کا اہم اجلاس ہوا جس میں غزہ کی پٹی میں کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال اور کرونا کے خطرے کے پیش نظر غزہ میں مساجد میں با جماعت اور جمعہ کی ادائی پر عاید کردہ پابندی میں دو ہفتے کی توسیع کی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد غزہ کی پٹی میں کرونا وباء کو میں پھیلنے سے روکنا اور شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مساجد میں نمازوں کی اذانیں معمول کے مطابق دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :