مزید نرسنگ اسٹاف کی ضرورت ہے، عالمی ادارہ صحت

نرسز با کوروناسے نمٹنے کے لیے وہ اپنی زندگیوں کی پرواہ کیے بغیر ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہیں،بیان

منگل 7 اپریل 2020 15:51

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) کورونا وائرس کی پھیلتی ہوئی وبا کے تناظر میں عالمی ادارہ صحت نے نرسنگ اسٹاف کی تعداد میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنیوا میں قائم ڈبلیو ایچ او کی طرف سے بتایا گیا کہ عالمی سطح پر ہسپتالوں، گھروں اور دیگر طبی سہولیات میں 5.9 ملین نرسوں کی کمی ہے۔ سات اپریل کو منائے جانے والے ورلڈ ہیلتھ ڈے کے موقع پر ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم گیبریوسیس نے کہا کہ نرسز ہیلتھ کیئر نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور کووڈ انیس کی وبا سے نمٹنے کے لیے وہ اپنی زندگیوں کی پرواہ کیے بغیر ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :