تازہ ترین ریسرچ کے مطابق کرونا کے مریضوں کے لیے وینٹی لیٹر سے زیادہ فائدہ مند ہائی پریشر آکسیجن ہے‘پروفیسر ڈاکٹر بابرا مین

جمعرات 9 اپریل 2020 12:19

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) پروفیسر ڈاکٹر بابر امین نے کہا ہے کہ تازہ ترین ریسرچ کے مطابق کرونا کے مریضوں کے لیے وینٹی لیٹر سے زیادہ فائدہ مند ہائی پریشر آکسیجن ہے انہوں نے ہمارے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا بھر میں کرونا کیسز کے حوالہ سے مرتب کی جانے والی تازہ ترین رپورٹ سے یہ بات ظاہر ہوئی ہے کہ ہائی پریشر آکسیجن مہیاء کرنے سے ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے انہوں نے کہا کہ خدا وند کریم کے حضور اس وباء کے خاتمہ کے لیے ہر شخص دعا کرے اور انسانی اختیار میں جو باتیں ہیں ان میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہر شخص اپنے گھر میں خود کو قرنطینہ کر لے اور گھر سے باہر نہ نکلے اپنے موبائل فون کرسی میز وغیرہ کو دن میں تین چار مرتبہ سینی ٹائیزر سے صاف کریں اور اپنے ہاتھ صابن کے ساتھ 20 سیکنڈ وقفے وقفے سے دھوئیں اور اپنے ہاتھ کو چہرے پر نہ لگائیں-