اٹلی،کورونا وائرس کا سب سے کم عمر مریض دو ماہ کا بچہ صحت یاب

جمعرات 9 اپریل 2020 16:15

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) اٹلی میں کورونا وائرس کا سب سے کم عمر مریض دو ماہ کا بچہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

اطالوی محکمہ صحت اور کورونا سنٹر سے جاری ایک بیان کے مطابق دوماہ کے نومولود اور اس کی ماں کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے،بچے کی ماںبھی کورونا میں مبتلا تھی اور وہ بھی کورونا کے باعث نمونیا سے صحت یاب ہو چکی ہیں۔ان کو جنوبی اطالوی شہر باری میں 18مارچ کو ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ اٹلی میں اب تک 17,669 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :