بلال مقصود نے گانا ’’سانولی سلونی‘‘ گا کر جنید جمشیدکو خراج تحسین پیش کردیا

جمعہ 10 اپریل 2020 11:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2020ء) گلوکار بلال مقصود نے گانا ’’سانولی سلونی‘‘ گا کر مرحوم جنید جمشیدکو خراج تحسین پیش کردیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے انسٹاگرام پوسٹ میں یہ گانا گاتے ہوئے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جنید جمشید کا یہ گانا بہت پسند ہے۔ گلوکارنے کہا کہ سانولی سلونی گانا جنید جمشید کی طاقتور یادیںہیں جسے گاکر وہ مرحوم اداکار کو یاد کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے کبھی بھی تصور نہیں کیا تھا کہ ان کے میوزک کے بغیر ہماری زندگیاں ایسی بھی ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :