بازاروں میں رش ختم کرنے کیلئے ٹریفک انسپکٹرز اور سیکٹرز انچارج کو ہدایت نامہ

جمعہ 10 اپریل 2020 14:23

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2020ء) ڈی پی او ایبٹ آباد جاوید اقبال کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود خان نے کورونا وائرس کے پیش نظر شہر میں لاک ڈائون کی وجہ سے عوام کو گھروں میں روکنے اور بازاروں میں رش ختم کرنے کیلئے تمام ٹریفک انسپکٹرز اور سیکٹرز انچارج کو ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔ لائوڈ سپیکر کے ذریعہ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی خاطر اور اپنے بچوں کی خاطر گھروں میں رہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں سے گذارش کی جاتی ہے کہ بازار کم سے کم آئیں، اپنے ہاتھوں کو صابن سے دھوئیں یا سینی ٹائزر کا استعمال کریں، ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں، ہاتھ اور گلے ملنے سے گریز کریں بلکہ سماجی فاصلہ مدنظر رکھتے ہوئے دور سے سلام کریں۔ انہوں نے امداد کے مستحق حضرات سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں جبکہ حکومت کی طرف سے امداد جاری ہونے کی صورت میں متعلقہ دفتر آپ سے خود رابطہ کرے گا، اس میں ہم سب کی بھلائی ہے۔

متعلقہ عنوان :