ضلع بھر کے 18 مقامات پر خواتین اور بالخصوص بزرگ شہریوں کو پولیس کی گاڑیوں میں بٹھاکر بحفاظت انکے گھروں تک پہنچایا جارہا ہے، ترجمان سٹی پولیس

جمعہ 10 اپریل 2020 15:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2020ء) فیصل آبادپولیس نے خود احساس کفالت امداد پروگرام کے تحت مالی امداد حاصل کرنیوالوں کو بحفاظت ان کے گھروں تک پہنچانا شروع کر دیاہے تاکہ کسی جرائم پیشہ شخص یا نوسرباز کو کسی معصوم خاتون سے رقم ہتھیانے کا موقع نہ مل سکے۔سٹی پولیس فیصل ۱ٓباد کے ترجمان نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے 18 مقامات پر شہریوں کو احساس پروگرام کے تحت امدادی پیکیج دیا جا رہا ہے جس کے باعث سی پی او فیصل آباد کیپٹن(ر)محمد سہیل چودھری کی ہدایات پر لاک ڈاؤن کے دوران فیصل آباد پولیس نے امدادی پیکیج حاصل کرنیوالی خواتین، بزرگوں اور دیگر شہریوں کو سرکاری پولیس گاڑیوں پر بحفاظت انکے گھروں تک پہنچانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جسکے تحت ضلع بھر کے 18 مقامات سے خواتین اور بالخصوص بزرگ شہریوں کو پولیس کی گاڑیوں میں بٹھاکر بحفاظت انکے گھروں تک پہنچایا جارہا ہے تاکہ ان کو کسی قسم کے مسائل یا کوفت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سی پی او فیصل آباد کیپٹن(ر)محمد سہیل چودھری نے کہاکہ حالیہ صورتحال میں پولیس شہریوں کی بے لوث مدد کیلئے ہر لمحہ تیار ہے جبکہ لاک ڈائون کے باعث بزرگ شہریوں اور خواتین کی حفاظت اور سواری کا انتظام ہم خود کررہے ہیں تاکہ ان کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :