نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ضلع رحیم یار خان کے طبی عملہ کے لئے حفاظتی کٹس فراہم کر دی گئیں

پیر 13 اپریل 2020 16:51

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2020ء) نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ضلع رحیم یار خان کے طبی عملہ کے لئے حفاظتی کٹس فراہم کر دی گئیں ڈاکٹرز و طبی عملہ کے لئے پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ (پی پی ای)کمانڈر60برگیڈ نے ڈپٹی کمشنر کے حوالہ کی برگیڈئیرعاطف مجتبی نے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کے ہمراہ حفاظتی کٹس ایم ایس شیخ زید ہسپتال، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی، منیجرپی ایچ ایف ایم سی کو فراہم کیں حفاظتی کٹس میں585این95ماسک،400گان،162گوگلز، 519شو کور، 9148سرجیکل ماسک،575کیپس،8460گلوز،193فیس شیلڈ اور730حفاظتی سوٹ شامل ہیں این ڈی ایم اے کی جانب سے طبی عملہ کے لئے فراہم کردہ حفاظتی سامان کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز و دیگر عملہ کو فراہم کیا جائے ضلعی انتظامیہ بروقت حفاظتی سامان فراہم کرنے پر این ڈی ایم اے کی شکر گزار ہے کورونا ایک گلوبل ایمرجنسی ہے جس کا ہم سب کو سامنا ہے کورونا کے خلاف جنگ سے نمٹنے کے لئے حکومت ، عوام اور ادارے ایک پیج پر ہیں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس و دیگر سٹاف کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :