سرگودھا ‘ایک دن میں پانچ مقامات سے لاروا کا ملنا انسداد ڈینگی اقدامات پر سوالیہ نشان ہے

سرگودھا میں رواں سال کے دوران اب تک چار انڈڈور اور 25 آئوٹ ڈور مقامات سے لاروا تلاش کیا گیا

جمعہ 24 اپریل 2020 11:56

سرگودھا ‘ایک دن میں پانچ مقامات سے لاروا کا ملنا انسداد ڈینگی اقدامات ..
ْ سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2020ء) سرگودھا میں رواں سال کے دوران اب تک چار انڈڈور اور 25 آئوٹ ڈور مقامات سے لاروا تلاش کیا گیا جن میں صرف ایک یوم میں پانچ مقامات سے لاروا کا ملنا انسداد ڈینگی اقدامات پر سوالیہ نشان ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ان مقامات کو سیل کرنے اور مالکان کے خلاف مقدمات درج کروانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک 5053 ہاٹ سپاٹ میں سے 1143 کو کور کیا گیا۔فوکل پرسن انسداد ڈینگی پروگرام ڈاکٹر طارق حسن نے بتایا کہ ضلع میں 39 مشتبہ کیسز میں سے ایک میں بھی ڈینگی کی تشخیص نہیں ہوئی جبکہ علامات والے تمام مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے غیر فعال افسران او راہلکاروں سے وضاحت طلب کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :