”شیعہ ہمارے بھائی ہیں، اصل مسئلہ فرقہ ورانہ سوچ ہے“
معروف سعودی عالم اور مسلم ورلڈ لیگ نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ سُنی شیعہ میں کوئی جھگڑا نہیں،معمولی مسلکی اختلافات کی بناء پر اسلامی وحدت اور یکجہتی کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے
محمد عرفان
جمعہ 8 مئی 2020
17:38
(جاری ہے)
سُنی اور شیعہ آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ کلمہ گو ہونے کے ناتے شیعہ ہمارے ہم مذہب ہیں۔
بے شک ہمارا شیعہ حضرات سے بہت سارے مسائل پر فکری اختلاف ضرور ہے، لیکن ان اختلافات کی آڑ میں کسی کواسلامی اخوت ، وحدت اور یک جہتی کو پارہ پارہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ سُنی اور شیعہ کے اختلافات ہمارے اندرونی اختلافات ہیں۔ انہیں فرقہ ورانہ رنگ دینے سے باز رہنا چاہیے۔ سُنی اور شیعہ دونوں توحید اور رسالت محمدی پر یقین رکھتے ہیں، ہم سب نبی پاک سے محبت رکھتے ہیں۔ دونوں مسالک میں حج اور عمرہ کی ادائیگی کی جاتی ہے۔ اس موقع پر محمد العیسیٰ نے ایک حدیث بیان کی جس میں نبی کریم نے فرمایا کہ ہر وہ شخص جو قبلہ رُخ ہو کر نماز پڑھتا ہے اور قربانی کی رسم ادا کرتا ہے، وہ مسلمان ہے، اور اللہ اور اس کے رسول کی پناہ میں ہے۔ محمد العیسیٰ نے اپنے ٹی وی انٹرویو میں مزید کہا کہ پس اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ شیعہ اور سُنی کلمہ گو ہیں۔ تمام اُمت مُسلمہ کو اپنے بچوں میں مذہبی یکجہتی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنی چاہیے۔دونوں مسالک کے درمیان بے کار کی بحثوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے کو مذہب اسلام سے خارج قرار دینے کے حوالے سے شرانگیز تقریروں، تحریروں اور پراپیگنڈے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ تاہم بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ ہم بحیثیت مسلمان قوم اس طرح کی منفی سرگرمیوں میں ملوث ہو چکے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد پولیس کی اعلیٰ کمان میں تقرروتبادلے
-
سہیل آفریدی، جنید اکبر یا جو بھی نااہل ہوجائے لانگ مارچ تو ہوگا
-
برطانوی پارلیمنٹ میں معاونت سے موت کو قانونی حیثیت دینے کا بل مسترد
-
برکس اعلامیے میں مشرق وسطیٰ تنازع میں کسی ایک فریق کو براہِ راست ذمہ دار قرار دینے سے گریز
-
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ہوتا نظر نہیں آرہا، یہ منتیں کر رہے ہیں کہ کوئی فیس سیونگ مل جائے
-
نئی دہلی:برکس اجلاس کے موقع پر انتہائی غیرمعمولی پیش رفت‘ایرانی صدراور ابوظہبی کے ولی عہد کی ملاقات
-
انڈیا میں برکس کا سربراہی اجلاس اختتام پذیر‘140نکات پرمبنی اعلامیہ جاری
-
نادرا ڈیجیٹل ویکسینیشن کا اطلاق صرف کراچی ائیرپورٹ سے جانے والے عمرہ زائرین پر ہوگا. ترجمان کی وضاحت
-
جوریاست مردم شماری نہ کراسکے وہ مردم شناسی کراسکتی ہے.خالدمقبول صدیقی
-
حکمرانوں کے پاس اتنا پیسا ہے کہ یہ کچھ اربوں روپے کا جہاز خود خرید سکتے ہیں ،محمد مالک
-
بین الاقوامی تیل کی گزرگاہ باب المندب بند ہورہا ہے‘یمن کے حالات انتہائی ابترہیں. مطاہر الاشعبی
-
صدر آصف زرداری کا بیرونِ ملک نجی دورہ مکمل طور پر ذاتی خرچ پر تھا، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.