کوٹلی‘ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال سے مزید06مریض کروناوائرس سے صحت یاب ہوکرگھربھیج دیئے گئے
جمعرات 14 مئی 2020 14:10
(جاری ہے)
اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹرسردارمحمدنصراللہ خان نے کہاکہ حکومت آزادکشمیرنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کے اوپی ڈی بلاک اورایمرجنسی سنٹرکی توسیع کے لیی04کروڑ روپے کی لاگت کی سکیم کی منظوری دی ہے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان،وزیرصحت ڈاکٹرنجیب نقی،سیکرٹری صحت اورڈائریکٹرجنرل صحت کی ہدایات کی روشنی میںآئسولیشن وارڈ میںکروناوائرس کاشکارہونے والے مریضوں کی صحتیابی کے لیے ڈاکٹرزاورطبی عملہ نے اپنی تمام ترصلاحیتوںکوبروئے کالایاہے عوام کروناوائرس سے بچائوکے لیے حفاظتی تدابیر پرعمل کرے انہوںنے کہاکہ عوام شہروںکارخ کم کریںتاکہ کروناکے تدارک میںمددمل سکے عوام کے تعاون سے ہی موجودہ لاک ڈائون میںنرمی برقراررہ سکتی ہے موجودہ حالات میںڈاکٹرز،طبی عملہ فرنٹ لائن پرخدمت خلق کے جذبہ سے سرشارہوکرکام کررہاہے ڈاکٹرزمشکل کی اس گھڑی میںکروناوائرس کے شکارہونے والے مریضوںکے علاج معالجہ کے لیے چوبیس گھنٹے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیںاس موقع پرڈسچارج ہونے والے مریضوںنے کہاکہ حکومت آزادکشمیر،ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ صحت کادل کی اتھاہ گہرائیوںسے شکریہ اداکرتے ہیںکہ انہوںنے ہمیں بروقت ریسکیوکرنے کے بعدڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتا ل کے آئسولیشن وارڈمیںہمارامکمل علاج کیاانہوں نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے بروقت لاک ڈائون کرکے خطہ کے عوام کومحفوظ بنالیاہے انہوںنے شہریوںسے اپیل کی کہ اپنے گھروںمیںرہیںغیرضروری سفرسے اجتناب کریںاوروہ ذمہ داری شہری ہونے کاثبوت دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ،محکمہ صحت ودیگرمتعلقہ اداروںسے رابطہ کرکے اپنامکمل چیک اپ کروائیںتاکہ وہ خوداوران کی فیملی ودیگرلوگ بھی اس بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔
ڈسچار ج ہونے والے مریضوںکوہدائت کی گئی کہ وہ دوہفتے گھرکے اندررہیںاورفیملی ممبران ودیگرلوگوںسے ملاقات نہ کریںاوراحتیاطی تدابیرپرسختی سے عمل کریں۔دریںاثناء اہلیان کوٹلی نے حکومت آزادکشمیرکاڈی ایچ کیوہسپتال کے اوپی ڈی بلاک اورایمرجنسی سنٹرکی توسیع سکیم کے لیے 04کروڑ لاگت کی سکیم کی منظوری دینے پروزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان،وزیرصحت ڈاکٹرنجیب نقی ،وزیرمال سردارفاروق سکندرخان، وزیربرقیات راجہ نثاراحمدخان اوروزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان کاخصوصی شکریہ اداکیا۔مزید قومی خبریں
-
نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلا سود زرعی قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی ، سیکرٹری زراعت پنجاب
-
پنسار کی پھکی اور دودھ سے جاںبحق خاتون چاروں بچیوں کو سپردخاک کر دیا گیا
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.