یورپی کمیشن کا کورونا وائرس ویکسین کی تیاری میں تیزی لانے کا عزم

بدھ 20 مئی 2020 13:36

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) یورپی کمیشن کی چئیرپرسن ارسولا وان ڈیئر لیان نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے عالمی ادارہ صحت کی اپیل پر موثر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اولین فرصت میں کورونا وائرس ویکسین کی تیاری اور تحقیق کے لیے فنڈ جمع کیا، یورپی یونین کی کوششیں ویکسین کی تحقیق و ترقی میں پیش رفت سے متعلق معاون ثابت ہوں گی۔

(جاری ہے)

اپنے ویڈیو خطاب میں انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ویکسین کی دستیابی کی صورت میں ہر ایک ملک کی ویکسین تک رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف ویکسین صرف چند حلقوں تک محدود کوئی زاتی تسکین کی شے نہیں ، بلکہ ایک عالمی عوامی حاصل ہے۔انہوں نے موجودہ بحران سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو وبائی چیلنج پر توجہ دینی چاہئے، یہ ایک ایسا نازک لمحہ ہے جب پوری انسانیت کو باہمی تعاون اور اتحاد کو مضبوط بنانا چاہیئے ۔