قومی اسمبلی کا اجلاس 5 جون کو طلب

جمعہ 22 مئی 2020 15:50

قومی اسمبلی کا اجلاس 5 جون کو طلب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ 5 جون شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اس اجلاس میں وفاقی بجٹ 2020-21ء کی منظوری دی جائے گی۔