مولانا فضل الرحمن کا پی آئی اے جہاز حادثہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار

کالونی کے متاثرین کی بحالی اور زخمیوں کے فوری علاج کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائے، سربراہ جے یو آئی

جمعہ 22 مئی 2020 18:46

مولانا فضل الرحمن کا پی آئی اے جہاز حادثہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پی آئی اے جہاز حادثہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں مولانا فضل الرحمن نے جہاز حادثے کے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع مجھ سمیت پوری قوم کیلئے صدمہ ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ کالونی کے متاثرین کی بحالی اور زخمیوں کے فوری علاج کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائے۔