میڈیا فوٹوگرافی میں نمایاں اور اعلیٰ کارکردگی پر نعیم اشرف کو شیلڈ سے نواز دیا گیا

ہفتہ مئی 18:22

گو جرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) صحافتی فوٹو گرافی کوجدید طرز سے آراستہ کرنے سرکاری ،سماجی وفلاحی تقریبات کی کوریج میں نعیم اشرف نے اپنا منفرد مقام بنایا ہوا ہے ۔نعیم اشرف تمام حلقوں میں ہر دلعزیز شخصیت ہیں ۔ان خیالات کا اظہار سیاسی وسماجی رہنما محمد نعیم بٹ اور معروف ہومیو معالج ڈاکٹر فرح دیبا گوندل نے میڈیا فوٹوگرافی میں نمایاں اور اعلیٰ کارکردگی پر نعیم اشرف کو شیلڈ دینے کے موقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈاکٹر عائشہ ،چوہدری وحید وریاہ ،سید مظفر زیدی، قمرزمان بھی موجود تھے ۔انہوںنے کہا کہ نعیم اشرف شگفتہ دھیمے لہجے اور دلجمعی سے کام کرنے والے صحافی ہیں ان کو صحافتی حلقوں کے لئے فوٹو گرافی کے فرائض سرانجام دینا ایک خدمت ہے صحافتی اور سماجی ،سیاسی حلقوں میں نعیم اشرف کی ایک منفرد پہچان ہے نعیم اشرف 52سال صحافتی خدمات سرانجام دینے والے صوفی محمد اشرف نثار کے سپوت ہونے کی وجہ سے نعیم اشرف اپنے والد کے مشن کو لیکر صحافتی فوٹوگرافی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :