ٹریفک کے چار حادثات میں پانچ افراد جاںبحق، دو خواتین سمیت سات افرادزخمی

منگل 26 مئی 2020 14:40

اوکاڑہ+رینالہ خورد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2020ء) ٹریفک کے چار حادثات میں باپ بیٹے اور ماں بیٹے سمیت پانچ افراد جاںبحق دو خواتین سمیت سات افرادزخمی ہوگئے۔ ریسکیو1122نے نعشوں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹروکے روزضلع اوکاڑہ کے مختلف علاقوں میں تیزرفتاری کے باعث تین حادثات ہوئے، پہلاحادثہ بصیرپورکے علاقے روھیلہ کے قریب تیز رفتارکار اور موٹرسائیکل کے درمیان ہوا،جس میں موٹرسائیکل سوار باپ محمد منشابیٹامحمدعلی موقع پر جاںبحق ہوگئے، جبکہ پوتا محمداحمد اورمتوفی منشاکی بہوزخمی ہوگئے۔

دوسرے حادثہ میں نواحی علاقے رائے مہتاب کے قریب تیز رفتارموٹرسائیکل سوارگدھاگاڑی سے ٹکراکر جاںبحق ہوگیا،جاںبحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار کی شناخت نہ ہوسکی ہے ۔

(جاری ہے)

تیسرے حادثہ میں نواحی علاقے دھرماوالا کے قریب تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکرماردی موٹرسائیکل سوار ماں ارشاد بی بی اور اسکاکمسن بچہ 8سالہ احمدحسن جاںبحق ہوگیاجبکہ ارشاد بی بی کاخاوند اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

چوتھے حادثہ میں صدرگوگیرہ کے قریب فیصل آباد روڈ پر دوموٹرسائیکلوں کے درمیان پیش آیاحادثے کے نتیجے میں ایک خاتون صدیقاں بی بی اور دوافرادزخمی ہو گئے، جن کوفوری طورپر گوگیرہ رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کیاگیا لیکن ورثاء کے مطابق وہاں ڈیوٹی پر کوئی ڈاکڑ موجودنہ تھا شدید زخمی حالت میں مضروب صدیقاں بی بی رورل ہیلتھ سنٹر میں پڑی تڑپتی رہی ورثاء نے متعلقہ ڈاکڑ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی اور سی او ہیلتھ سے ڈاکڑ کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے، جبکہ تین گھنٹے بعد زخمی صدیقاں بی بی کو ڈی ایچ کیوہسپتال اوکاڑہ منتقل کردیاگیاہے۔