مکمہ مکرمہ کمشنریوں کی مساجد میں بھی اتوار سے مساجد کھولنے کی تیاریاں جاری

نمازیوں کے درمیان فاصلہ رکھنے کے لیے نشانات ثبت، مساجد اذان سے 15 منٹ پہلے کھولی جائیں اور نماز کے 10 منٹ بعد بند کردی جائیں گی: مکہ مکرمہ گورنریٹ نے مساجد کی تصاویر جاری کردیں

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 27 مئی 2020 17:09

مکمہ مکرمہ کمشنریوں کی مساجد میں بھی اتوار سے مساجد کھولنے کی تیاریاں ..
مکہ مکرمہ (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مئی2020ء) مکمہ مکرمہ کمشنریوں کی مساجد میں بھی اتوار سے مساجد کھولنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ مکہ مکرمہ گورنریٹ نے مساجد کی تصاویر جاری کی ہیں۔ جن میں سینیٹائزنگ کے علاوہ نمازیوں کے درمیان فاصلہ رکھنے کے لیے نشانات لگائے جارہے ہیں۔ حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق تمام مساجد اذان سے 15 منٹ پہلے کھولی جائیں اور نماز کے 10 منٹ بعد بند کردی جائیں گی، اذان اور اقامات کے درمیان وقفہ 10 منٹ کا ہوگا۔

اس کے علاوہ مساجد میں نماز کے اوقات میں کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھے جائیں گے، مساجد سے قرآن کریم اور کتب عارضی طور پر اٹھا لی جائیں گی۔ صفوں میں ہر نمازی کے درمیان کم از کم دو میٹر کا فاصلہ برقرار رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

2 صفوں کے درمیان ایک خالی صف کا فاصلہ رکھا جائے گا۔

اگر کسی مسجد میں 6 صفیں بنتی تھیں تو وہاں 3 صفیں بنائیں جائیں گی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں تمام مساجد پنجگانہ باجماعت نمازوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سعودی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ 31مئی سے مکہ معظمہ کی مساجد کے علاوہ ملک کی تمام مساجد میں نماز جمعہ اور باجماعت نمازوں کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔
31 مئی سے 20 جون تک جن امور پر عمل ہوگا ان میں مکہ کے علاوہ مملکت کے تمام علاقوں میں کرفیو میں نرمی کے اوقات صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک ہوں گے، مکہ مکرمہ کی مساجد کےعلاوہ ملک کی تمام مساجد میں احتیاطی و حفاظتی تدابیر کے ساتھ نماز جمعہ اور پانچوں وقت با جماعت نماز کی ادائیگی شروع ہو جائے گی جب کہ مسجد حرام میں طبی اور احتیاطی اقدامات کے مطابق نماز جمعہ اور با جماعت نماز کا سلسلہ جاری رہے گا۔