ایچ ای سی ری اسٹرکچرنگ جائزہ کیلئے کمیٹی تشکیل

بدھ 27 مئی 2020 20:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کی ری اسٹرکچرنگ کاجائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب اور محکمہ خزانہ نے ری اسٹرکچرنگ پر سخت اعتراضات اٹھائے تھے۔ تفصیلات کے مطابق سابق سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ساجد ظفر ڈال نے محکمہ خزانہ اور ایس اینڈ جی اے ڈی سے منظوری لئے بغیر ہائر ایجوکیشن میں افسران کی منظور شدہ تعداد سے بڑھ کر افسران تعینات کر دئیے تھے، محکمہ کی ری اسٹرکچرنگ کے نام پر منظور شدہ کوٹے سے بڑھ کر 33 کالج ٹیچرز کو سیکشن افسران اور ڈپٹی سیکرٹری تعینات کردیا گیا۔

سیکشن افسران کی 22 منظور شدہ سیٹوں پر 41 افسران تعینات کئے گئے جس پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب اور محکمہ خزانہ نے شدید اعتراض کرتے ہوئے اسے رولز کی خلاف ورزی قرار دیا تھا، محکمہ خزانہ اور ایس اینڈ جی اے ڈی کے اعتراض پر موجودہ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے ری اسٹرکچرنگ کا جائزہ لینے کے لئے محکمانہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

(جاری ہے)

سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر محمد سہیل شہزاد کمیٹی کے کنوینئر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری فنانس اینڈ پلاننگ ڈاکٹر شاہدہ فرخ نوید، ایڈیشنل سیکرٹری طلحہ حسین فیصل، ایڈیشنل سیکرٹری عثمان خالد خان،، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن علی رضا رضوی اور سیکشن افسر ایڈمن میاں اظہر صدیق کمیٹی کے ممبر مقرر کئے گئے ہیں، کمیٹی اپنی رپورٹ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ذوالفقار گھمن کو جمع کرائے گی۔

متعلقہ عنوان :