تونسہ شریف، 3بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

جمعرات 28 مئی 2020 11:20

تونسہ شریف ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف میں دو بہنوں سمیت 3بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق تونسہ شریف کے علاقے میں دوبہنیں اور ایک بھائی تالاب میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ، تالاب کے ارد گرد کھڑے مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کے لاشوں کو نکال کر فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تونسہ شریف منتقل کیا گیا۔طبی کارروائی کے بعد تینوں لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔