برائلر گوشت کی زائد نرخوں پر فروخت جاری

جمعہ 29 مئی 2020 12:00

برائلر گوشت کی زائد نرخوں پر فروخت جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء)شہر میں پرچون سطح پر سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کی قیمت260روپے،زندہ برائلر مرغی کی قیمت179روپے پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت2روپے اضافے سے 99روپے فی درجن رہی۔

(جاری ہے)

شہر کے مختلف مقامات پر گزشتہ روز بھی برائلرگوشت کی سرکاری نرخوںکے مطابق فروخت نہ ہو سکی اور دکانداروںنے طلب اور رسد میںفرق کوجواز بناتے ہوئے 300سی320روپے فی کلوتک بھی فروخت جاری رکھی ۔