عمران عباس نے اپنی پہلی محبت بارے اہم انکشاف کر دیا

ہفتہ 30 مئی 2020 12:20

عمران عباس نے اپنی پہلی محبت بارے اہم انکشاف کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) اداکار عمران عباس نے اپنی پہلی محبت بارے اہم انکشاف کر دیا۔ انہوںنے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں بھی زندگی میں محبت ہوئی ہے کیونکہ جب تک انسان کے اندر درد نہ ہو وہ ایک اچھا آرٹسٹ کیا ایک اچھا انسان بھی نہیں بن سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محبت میں ملن کوئی معنی نہیں رکھتا۔یہ ان کی پہلی محبت اور پہلی شکست تھی۔دوبارہ محبت ہونے بارے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس کے بعد انہیں کسی اور سے محبت کرنے کی ضرورت نہیں پڑی وہ آج تک اس سے محبت کرتے ہیں۔عمران عباس ان دنون درامہ سیریل’’تھوڑا سا حق‘‘ مین دکھائی دے رہے ہیں۔