ضلع گھوٹکی میں غیرمعیاری بیج اور ناقص زرعی ادویات مہنگی داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ
ہفتہ 30 مئی 2020 22:19
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی لیفٹیننٹ رٹائرڈ محمد خالد سلیم کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں غیرمعیاری بیج اور ناقص زرعی ادویات کا کاروبار کرنے والے ڈیلرز و دکانداروں کے خلاف کارروائی کرنے کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منقعد ہوا.
اجلاس میں اسسٹٹ کمشنرز اور مختیار کارز سمیت محکمہ زراعت کے افسران نے شرکت کی. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری بیج کے خلاف کارروائی کرنا وفاقی سیڈ ڈپارٹمینٹ کی ذمہ داری ہے تاہم آبادگاروں کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع بھر میں غیر معیاری بیج اور زرعی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا جائی. اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کو ہدایت کہ غیرمعیاری بیج اور زرعی ادویات کا کاروبار کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے اس لئے آبادگاروں کی شکایات کے مطابق متعلقہ ڈیلرز سمیت فیڈریل سیڈ ڈپارٹمینٹ کے ذمہ داران پر مقدمات درج کئے جائیں اور محکمہ زراعت کی جانب سے کی گئی تمام کارروائی کی رپورٹ فراہم کی جائی. اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ ضلع بھر سے کپاس کے بیج کے 50 سیمپل ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھیج دئے ہیں جبکہ 5 دوکانداروں کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.