کرک، اسسٹنٹ کمشنر عبدالصمد نظمانی کا سٹی ایریا میں مختلف پٹرول پمپوں کا معائنہ

بدھ 3 جون 2020 22:37

کرک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر کرک شاہ رخ علی خاں کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کرک عبدالصمد نظمانی نے سٹی ایریا میں مختلف پٹرول پمپوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پٹرول پمپوں میں پٹرول کی قیمتوں اور ترسیل کی چیکینگ کی جبکہ پٹرول نہ فروخت کرنے کی صورت اور عوامی شکایات پر پٹرول سٹوریج ٹینکوں کی چیکینگ کی۔ کرک سٹی میں پٹرول پمپ میں زائد قیمت وصولی پر منیجر کو گرفتار کر لیا گیا۔ جن پٹرول پمپوں میں پٹرول نہیں تھا ان کے منیجرز کا کہنا تھا کہ مین ڈیپو سے سپلائی نہیں ہو رہی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے منیجرز کو تنبیہ کی کہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :