ہری پور کی یونین کونسل درویش کے مختلف علاقوں میں ڈینگی وائرس کے خاتمہ کیلئے سپرے کیا گیا

بدھ 3 جون 2020 23:20

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) ہری پور کی یونین کونسل درویش کے مختلف علاقوں میں ڈینگی وائرس کے خاتمہ کیلئے سپرے کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور کی یونین کونسل درویش کے مختلف علاقوں میں سابق تحصیل و ضلع ممبر تیمور خان کی کاوشوں سے ڈینگی وائرس کے خاتمہ کیلئے سپرے کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سابق تحصیل و ضلع ممبر تیمور خان نے صوبائی وزیر اکبر ایوب خان اور یوسف ایوب خان کو ہری پور کیلئے رکشہ سپرے مشینری کی فراہمی کیلئے شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

تیمور خان نے ٹی ایم او محمد یاسر اور ٹی ایم اے کے دیگر افسران کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہری پور میں ڈنگی وائرس کے خاتمہ کیلئے یونین کونسل درویش سے اپنی مہم کا آغاز کیا۔ اسی طرح ٹی ایم اے ہری پور کی طرف سے ٹی آئی پی ہائوسنگ سوسائٹی کے علاوہ ریلوے روڈ پر کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے سپرے کا انعقاد کیا۔ ٹی ایم او ہری پور کی طرف سے ٹی آئی پی میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ٹی آئی پی کالونی بیریئر ریلوے روڈ ہائوسنگ سوسائٹی اور ملحقہ آبادیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ علاقوں میں کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے سپرے کا انعقاد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :