مثبت کردار کی بجائے منفی کردار ادا کرنا بہت مشکل ہے، منال خان

جمعہ 5 جون 2020 14:47

مثبت کردار کی بجائے منفی کردار ادا کرنا بہت مشکل ہے، منال خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) اداکارہ منال خان نے کہا نئے ڈرامہ ’’جلن ‘‘میں ان کا کردار نہایت مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ڈرامہ سیریل ’’جلن‘‘ میں اپنا کردار نبھانے کے لئے انہوںنے بہت محنت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مثبت کردار کی بجائے منفی کردار ادا کرنا بہت مشکل ہے اور اداکار عماد عرفانی، اریبہ حبیب اور فہد شیخ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شاندار رہا ہے۔