کورونا وائرس کی ویکسین اس وبا کو ختم کرنے کے لئے کافی نہیں، طبی ماہرین

کورونا کی وبا پر حتمی قابو پانے کے لیے ویکسین سے مربوط 4 عوامل کی دستیابی لازم ہے، ماہرین کا دعویٰ

Khurram Aniq خُرم انیق جمعہ 5 جون 2020 14:05

کورونا وائرس کی ویکسین اس وبا کو ختم کرنے کے لئے کافی نہیں، طبی ماہرین
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-05جون2020 ء) کورونا وئرس کی ویکسین اس وبا کو ختم کرنے کے لئے کافی نہیں ہے۔ طبی ماہرین نے ویکسین کے حوالے سے اہم انکشافات کر دیئے ہیں جس کے مطابق کورونا کی ویکسین اس وبا کا ختم نہیں کر سکے گا۔ اس حوالے سے عربی روزنامہ الشرق الاوسط کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کی وبا پر حتمی قابو پانے کے لیے ویکسین سے مربوط 4 عوامل کی دست یابی لازم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ویکسین بننے کے بعد اگر یہ 4 عوامل نہیں ہوں گے تو اس وبا پر قابو پانا نا ممکن ہو جائے گا۔ 4 عوامل کے بارے میں ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سب سے پہلے یہ دیکھنا ہو گا کہ اس ویکسین کی اثر پذیری کیا ہے؟ کیا یہ ویکسین ساری عمر کے لئے قوت مدافعت پیدا کرتی ہے یا یہ ایک عارضی علاج ہے؟ بعض محققین نے تصدیق کی ہے کہ وہ ایسی ویکسین پر کام کر رہے ہیں جو انسان کی قوت مدافعت کو سینی ٹائز کر دے گی۔

(جاری ہے)

اس کامطلب ہوا کہ ویکسین لگوانے والا شخص ہمیشہ کے لیے اس ممکنہ متعدی مرض سے محفوظ ہو جائے گا، تا ہم اس حوالے سے مختلف ریسرچ پر کام کیا جا رہا ہے، کسی قسم کا ختمی نتیجہ منظر عام پر نہیں آیا۔ دوسرے عنصر کے بارے میں ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قابل غور بات یہ ہے کہ اس ویکیسن کو تیار ہونے میں وقت کتنا لگے گا، ماہرین کا کہنا تھا کہ وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، نقصان ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے، ہمارے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ وقت کا تعین کیا جائے کہ ویکسین کب تک تیار کر لی جائے گی۔

تیسرے عمل کی جانب بڑھے ہوئے عربی روزنامہ کے ماہرین کا کہنا تھا کہ ویکسین کی تیاری کے بعد اس کو پوری دنیا میں تقسیم کرنے کا مرحلہ سب سے اہم ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وائرس اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے جس کے بعد اس کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے اس کی تقسیم کے لئے وسیع پیمانے پر اقدامات کرنے ہوں گے۔ چوتھے پوائںٹ پر بات کرتے ہوئے ماہرین کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ کیا ویکسین کے تیار ہونے تک ہم احتیاطی تدابیر پر عمل کر سکیں گے؟ محققین کا کہنا ہے کہ ویکسین کی تیاری میں ممکنہ طور پر ایک طویل وقت لگ سکتا ہے، تب تک احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہمارے لئے بہت زیادہ ضروری ہو گیا ہے۔