دریائے سندھ میں 7 بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے، 6 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں

جمعہ 5 جون 2020 18:10

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) ٹھٹھہ جھرک کے قریب دریائے سندھ میں سات بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ جھرک کے قریب دریائے سندھ میں سات بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے ہیں، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 6 بچوں کی لاشیں نکال لی ہیں اور ایک بچے کی لاش ڈھونڈنے کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

ٹھٹھہ ڈوبنے والوں میں دو بچیاں بھی شامل ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ ڈوبنے والوں کا تعلق گاں دائم مری سے بتایا جاتا ہے، جن کی لاشیں رورل ہیلتھ سینٹر جھرک منتقل کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :