راولپنڈی پولیس کااشتہاری مجرمان کے خلا ف کریک ڈائون جاری ،کیٹیگری (بی)کے 12اشتہاری مجرمان گرفتار

جمعہ 5 جون 2020 22:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) راولپنڈی پولیس کااشتہاری مجرمان کے خلا ف کریک ڈائون جاری ،کیٹیگری (بی)کے 12اشتہاری مجرمان گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسرمحمد احسن نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کے احکامات جاری کررکھے ہیں،ایس پی صدرضیاء الدین احمد نے بتایاکہ ایس ایچ اوگوجرخان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری (بی) کے 10اشتہاری مجرمان منصور شیراز، کامران حسن، راجہ نعمان، شہزاد اکبر، ارسلان حسن، رضوان خان، تیمور شیراز، عدنان اصغر، احمد مجتبی اور محمد علی کوگرفتارکرلیا،اشتہاری مجرمان مختلف مقدمات میں تھانہ گوجرخان پولیس کومطلوب تھے،ایس ایچ اوجاتلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم شبیر احمدکوگرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم کے قبضہ سے پستول30بوراورایمونیشن بھی برآمدہوا،اشتہاری مجرم سال 2019سے جاتلی پولیس کامطلوب تھا،ا یس پی پوٹھوہار سید علی نے بتایاکہ ایس ایچ اوواہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری (بی) کے اشتہاری مجرم غفارعنصر کوگرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم سال 2016سے واہ کینٹ پولیس کومطلوب تھا،سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی صدر،ایس پی پوٹھوہار،گوجرخان اورواہ کینٹ پولیس کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ اشتہاری مجرمان کے خلا ف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :