قصور، موسم گرماکی سبزیوں سے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کی ہدایت

جمعہ 12 جون 2020 15:29

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کریلے اورموسم گرماکی دیگر سبزیوں سبزمرچ‘ گھیاتوری‘ گھیاکدووغیرہ سے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سبزیوں کے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ موسم گرماکی سبزیوں کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے گوڈی کے ذریعے جڑی بوٹیاں تلف کرنے کیلئے اقدامات کریں۔انہوں نے’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ آخری گوڈی کے وقت پودوں کے ساتھ مٹی چڑھائی جائے اور موسم گرماکی سبزیوں کی صحتمندفصل حاصل کرنے کیلئے 8سی10دن کے وقفہ سے آبپاشی کو بھی یقینی بنایاجائے۔انہوں نے کہا کہ ہفتہ میں 2مرتبہ سبزیوں کی پیسٹ سکائوٹنگ سے بھی انتہائی مفید نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :