کپاس کی زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے جڑی بوٹیوں او ر دوسرے میزبان خوراکی پودوں کا بروقت تدارک ضروری ہے، محکمہ زراعت

پیر 15 جون 2020 17:19

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے جون‘ جولائی اوراگست کے مہینوں میں کپاس کی فصل پر سفیدمکھی کا حملہ بڑھنے کے خدشہ کے پیش نظر ہفتہ میں دوبار پیسٹ سکائوٹنگ کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کپاس کی زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے جڑی بوٹیوں او ر دوسرے میزبان خوراکی پودوں کا بروقت تدارک ضروری ہے کیونکہ ان پر سفیدمکھی کا حملہ سارا سال جاری رہتاہے۔

(جاری ہے)

کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ سفیدمکھی کی افزائش اور کپاس کی فصل پر منتقلی سے پتہ مروڑوائرس کا حملہ ہوسکتاہے جبکہ سفیدمکھی کے میزبان پودوں میں بھنڈی‘تمباکو‘آلو‘بینگن ‘حلوہ کدو‘کھیرا اور لینٹانازیادہ اہم ہیں۔

متعلقہ عنوان :