موسیقی کی ترقی کیلئے اداروں کا ہونا ضروری ہے،افشا ں زیبی

ہمارے ملک میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے جو تیزی سے سامنے آرہا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 29 جون 2020 11:16

موسیقی کی ترقی کیلئے اداروں کا ہونا ضروری ہے،افشا ں زیبی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون2020ء،نمائندہ خصوصی باؤ اصغر) گلوکارہ افشا ں زیبی نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوے کہا کہ موسیقی دلوں کو جوڑنے اور پیار محبت کے پیغام کا بہترین ذریعہ ہے ،انہوں نے کہا دنیا کی چند بہترین آوازیں ہمارے ملک کی پہچان بنیں جنھوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہے ،ہمیں اپنی موسیقی پر فخر کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

افشا ں زیبی نے کہا ہمارے ملک میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے جو تیزی سے سامنے آرہا ہے، موسیقی کی ترقی کیلئے اداروں کا ہونا ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ فنکار سامنے آئیں۔

متعلقہ عنوان :