خانہ کعبہ کی درجنوں پُرانی تصاویر نے اُمت مُسلمہ کے ایمان تازہ کر دیئے
سعودی ادارے کی جانب سے جاری یادگار تصاویر میں پچھلے 150 سالوں میں حرم مکی شریف کی مرمت اور توسیع ، حج، سقایہ اورمشاعر مقدسہ میں حجاج کو دی جانے سہولیات کی عکاسی کی گئی ہے
محمد عرفان بدھ 1 جولائی 2020 11:58
(جاری ہے)
ان تصاویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہیکہ برس ہا برس سے سعودی عرب کی حکومت ہرسال لاکھوں فرزندان توحید کی حج اور عمرہ میں احسن طریقے سے میزبانی کا فریضہ انجام دیتی چلی آئی ہے۔
ڈاکٹر الشریف کا کہنا تھا کہ اللہ کے مہمانوں کی سہولت، مشاعر مقدسہ میں عبادات کی ادائی میں آسانی،حجاج اور متعمرین کی خدمت سعودی حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے۔ مملکت آل سعود کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود اور اس کے بعد ان کی اولاد نے حجاج بیت اللہ اور معتمرین کی خدمت اور انہیں مناسک کی ادائیگی میں ہرممکن سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسرباقی نہیں چھوڑی۔ سعودی عرب کی موجودہ حکمران قیادت نے حسب توفیق حرم میں توسیع کے منصوبے جاری رکھے جس کے نتیجے میں آج لاکھوں افراد حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے میں کوئی دشواری محسوس نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ شروع میں حکومت نے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ جیسے دو بڑے شہروں پر توجہ مرکوز کی۔ ان شہروں میں آنے والے زائرین اور حجاج کرام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی گئیں۔ ان کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے موثر اقدامات کیے گئے۔شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمان آل سعود کے دور میں مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ تیار ہونا شروع ہوا۔ انہی کے دور میں مسجد حرام میں روشنی کا نیا نظام نصب کیا گیا۔ مسجد میں سایہ دان بنائے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ مسجد حرام کی توسیع کے منصوبوں کا آغاز ہوا۔آل سعود کے عہد میں مسجد حرام کی تین بار توسیع کی جا چکی ہے۔ شاہ عبدالعزیز آل سعود کے دور میں شروع کی جانے والی توسیع شاہ فیصل کے دور میں مکمل ہوئی۔ اس کے بعد شاہ خالد نے دوسری توسیع کا آغاز کیا۔ جو شاہ فہد کے دور میں مکمل ہوا۔اس توسیع میں الحزرہ بازار کو مسجد حرام کا حصہ بنا دیا گیا۔ مسجد کے صحن کشاہ کیے گئے اور برقی زینے اور مطاف کا گراؤنڈ فلور تیار کیا گیا۔تیسری توسیع شاہ عبداللہ کے دور میں شروع کی گئی جو اب بھی جاری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.