کورونا کے بعد یونیورسٹیوںاور کالجز میں نئے جذبے اور نئے ولولے کے ساتھ تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوں گی،خلیق الرحمان
بدھ 1 جولائی 2020 23:58
(جاری ہے)
گورنمنٹ گرلز اور بوائز کالجز کے پرنسپلز کے لئے باقاعدہ انٹرویو منعقد ہوں گے۔
پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل افراد کو انتظامی ذمہ داریاں تفویض کی جائیگی۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم کو جلد از جلد جدید رحجانات سے ہم آہنگ کردیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں مختلف وفود، ممبران صوبائی و قومی اسمبلی سے ملاقات اور محکمہ اعلیٰ تعلیم کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ممبران صوبائی اسمبلی وقار احمد خان، ارباب وسیم حیات، محمد اعظم خان اور ممبر قومی اسمبلی جواد حسین نے مشیر اعلیٰ تعلیم سے ملاقات کی اور اپنے حلقے کے کالجز کی صورتحال پر ان سے بات چیت کی۔ مشیر اعلیٰ تعلیم میاں خلیق الرحمن نے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو یقین دھانی کرائی کہ صوبے کے تمام کالجز کو جلد فعال کردیا جائیگا۔ اور نئے کالجز میں تدریسی عمل جلد شروع کردیا جائیگا۔ انہوں نے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے اعلیٰ حکام کے اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن پروفیسر ظہور الحق نے مشیر اعلیٰ تعلیم میاں خلیق الرحمن کو صوبے کے بشمول ضم اضلاع کے کالجز کے حوالے سے بریفنگ دی اور کالجز میں تدریسی اور انتظامی امور کے حوالے سے معلومات فراہم کی۔ مشیر اعلیٰ تعلیم نے صوبے کے تمام کالجز میں جاری سکیموں کی جلد تکمیل کے ان کے پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کی۔ مشیر اعلیٰ تعلیم میاں خلیق الرحمن نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اور اس ضمن میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود ضم قبائلی اضلاع کے کالجز کا دورہ کرکے وہاں پر کالجز میں تدریسی سہولیات کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے حکام کو ہدایت کی ان تمام کالجز کو جلد از جلد فعال بنایا جائیں جو معمولی کاموں کی وجہ سے غیر فعال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تمام بھرتیاں ایٹا کے ذریعے کی جائیگی۔ جس سے ایٹا اور صوبے کا وقار بڑھے گا۔ اس موقع پر محکمہ اعلیٰ تعلیم کے حکا م نے امسال انٹر میڈیٹ اور بی ایس چار سالہ ڈگری پروگرام کے تمام آن لائن داخلوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ جس پر مشیر اعلیٰ تعلیم نے اطمینان کا اظہارکیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.