صدر شی جن پھنگ کا ملاوی کے نو منتخب صدر کے لیے مبارکباد کا پیغام

ہفتہ 4 جولائی 2020 15:01

صدر شی جن پھنگ کا ملاوی کے نو منتخب صدر کے لیے مبارکباد کا پیغام
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2020ء) چینی صدر شی جن پھنگ نے اپنے تہنیتی پیغام میں لازارس چکویرا کو جمہوریہملااوی کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ جب چین اور ملااوی کے درمیان 31 سال قبل سفارتی تعلقات قائم ہوئے ،تب سے باہمی سیاسی اعتماد تیزی سے گہرا ہوتا چلا گیا اور مختلف شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے ثمر آور نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ چینی صدر کا کہنا تھا کہ وہ چین -ملااوی تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ صدر چکویرا کے ساتھ مل کر چین ملاوی دوستانہ تعاون پر مبنی تعلقات کو ایک نئی بلندی تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :