محکمہ اطلاعات کی آفیشنل ویب سایئٹ بوجہ ریکوری عارضی طور پر بند ہے،ڈیٹا ریکور ہونے پر بحال کر دی جائیگی

ہفتہ 4 جولائی 2020 21:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) محکمہ اطلاعات کی آفیشنل ویب سایئٹ جو کہ انڈین ہیکر نے ہیک کر لی تھی بوجہ ریکوری عارضی طور پر بند ہے۔ ویب سایئٹ کی بحالی کا کام محکمہ کی آئی ٹی ٹیم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

جیسے ہی ڈیٹا ریکور ہو گا ویب سایئٹ دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔ اس دوران سرکاری خبریں، اشتہارات ، ویڈیوز، تصاویر اور دیگر مواد محکمہ اطلاعات کے فیس بک پیجز اور واتس ایپ گروپس پر دستیاب ہوگا۔ ویب سائیٹ www.pid.gok.pk جلد بحال کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :