اسلام آباد،تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے 23سالہ ذہنی معذور لڑکے کو انتہا ئی قلیل وقت میں تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا

اتوار 5 جولائی 2020 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے 23سالہ ذہنی معذور لڑکے کو انتہا ئی قلیل وقت میں تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا، ذہنی معذور نبیل کے والدین نے اسلام آباد پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ آئی جی اسلام آبادمحمد عامر ذوالفقار خا ن اور اور ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیم کی اعلیٰ کا رکر دگی کوسراہا ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق 23 سالہ ذہنی معذور نبیل کے والدین نے پولیس کو اطلا ع دی کہ گھر سیکٹر آئی نائن ون سے غائب ہو گیا،گھر اور محلے دارذہنی معذور نبیل کی تلاش کرتے رہے لیکن نہ مل سکا۔نبیل کی فیملی کی درخواست پر ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے تمام ایس پیز کو اپنے اپنے علاقوں سے ذہنی معذورگمشدہ بچے کو تلاش کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ان ہد ایات کی روشنی میں ایس پی سٹی عمر خا ن نے ڈی ایس پی اقبال حسین کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ سیکر ٹر یٹ سب انسپکٹر سید عاصم غفا رمعہ دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم نے رات گئے مری روڈ نزد لیک ویو پارک کے جنگل سے نبیل کو تلاش کرلیا۔

ذہنی معذور نبیل جو بھوک اور پیاس سے نڈھال ہوچکا تھا۔پولیس ٹیم نے نبیل کی ابتدائی طبی امداد اور خاطر تواضع کے بعد اس کے والدین کے حوالے کردیا۔ذہنی معذور نبیل کی والدین نے اسلام آباد پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ آئی جی اسلام آبادمحمد عامر ذوالفقار خا ن اور اور ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیم کی اعلیٰ کا رکر دگی کوسراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :