ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1127 تک جا پہنچی، 700 مریض صحت یاب

پیر 6 جولائی 2020 15:46

ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1127 تک جا پہنچی، ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1127 ہو گئی جن میں سے 700 مریض صحت یاب ہو گئے، 376 مریض ابھی بھی گھروں میں قرنطینہ اور ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد میں کورونا وائس کے مریضوں کی گذشتہ روز تعداد 1104 تھی، ایک دن میں 23 نئے مریض سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 1127 ہو گئی ہے۔ ایبٹ آباد میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، 700 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 376 مریض ابھی بھی گھروں میں قرنطینہ اور ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔