ضلع کو جرائم سے پاک کرکے عوام کو امن و امان فراہم کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہیں جسے ہم بحیثیت ٹیم پورا کرینگے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 7 جولائی 2020 17:14

ضلع کو جرائم سے پاک کرکے عوام کو امن و امان فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ضلع کو جرائم سے پاک کرکے عوام کو امن و امان فراہم کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہیں جسے ہم بحیثیت ٹیم پورا کرینگے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ آج ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز،اور ایس ایچ اوز سے ایک اجلاس میں کیا اجلاس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز صابر حسین،ایس ڈی پی او صدر سرکل ،ڈی ایس پی محمد اکرم گوندل،ایس ڈی پی او پنڈدادنخان سرکل ڈی ایس پی سلیم خٹک،ڈی ایس پی ایس ڈی پی او سوہاوہ سرکل سید اقبال کاظمی ضلع کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز انچارج سی آئی اے سٹاف ملک آصف نواز، ایس ایچ او سٹی ، ایس آئی محمد افضل،ایڈیشنل ایس ایچ او سول لائن وقاص منظور،ایس ایچ او صدر ملک نثار کے علاوہ دیگر ایس ایچ اوز موجود تھے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے ضلع میں ہونیوالے کرائم کے بارے میں دریافت کیا جبکہ انہوں نے کہاکہ ہماری ذمہ داری میں شامل ہے کہ ہم عوام کی معاونت سے ضلع سے جرائم کا خاتمہ کریں اور ہم نے بحیثیت ٹیم مل کر کام کرنا ہے اور جتنی محنت سے ہم اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے اتنا ہی ہم اس میں کامیاب ہونگے جبکہ عوام کو خوش اخلاقی سے پیش آ کر ان کے جائز مسائل قانون اور میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے حل کریں اگر آپ لوگ تھانوں میں لوگوں کے مسائل حل کرینگے تو انہیں ڈی پی او آفس نہیں آنا پڑیگا۔

(جاری ہے)

اسی طرح تمام تفتیشی افسران اپنی تفتیش کو میرٹ پر اور قانون کے مطابق مکمل کرکے جلد از جلد عدالتوں میں بھجوائیں تا کہ مقدمات کا جلد فیصلہ ہوسکے۔