ایف بی آر کی سبکدوش چیئر پرسن نوشین جاوید امجد کے اعزاز میں بورڈ ان کونسل کا اجلاس

منگل 7 جولائی 2020 18:05

ایف بی آر کی سبکدوش چیئر پرسن نوشین جاوید امجد کے اعزاز میں بورڈ ان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی سبکدوش چیئر پرسن نوشین جاوید امجد کے اعزاز میں بورڈ ان کونسل کا اجلاس منگل کویہاں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سبکدوش ہونے والی چیئر پرسن نوشین جاوید امجد کی خدمات کو سراہا گیا ۔ اجلاس میں قائم مقام چیئرمین ایف بی آر محمد جاوید غنی اور ایف بی آر کے تمام ممبران نے شرکت کی۔ قائم مقام چیئر مین نے سبکدوش ہونے والی چیئر پرسن نوشین جاوید امجد کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور ان کی نئی ذمہ داریوں کیلئے نیک تمناوں کا اظہا ر کیا۔