وزیر اعظم کے وژن کے مطابق پی ٹی وی میں عملی اقدامات جاری

ہنرمندوں اور باصلاحیت کارکنوں کو عالمی معیار کے کورسزکرائے جارہے ہیں

منگل 7 جولائی 2020 21:15

وزیر اعظم کے وژن کے مطابق پی ٹی وی میں عملی اقدامات جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2020ء) وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پی ٹی وی کو عالمی معیار کے چینلز کی صف میں لانے کے لیے پی ٹی وی میںعملی اقدامات جاری ہیں۔پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن اپنے ملازمین کی استعداد کار بڑھانے کے لیے مختلف شعبوں کے ہنرمندافراد کو عالمی معیار کے کورسز کراا رہاہے۔اس اقدام سے شعبہ نیوز، کرنٹ افیئرز، انجینئرنگ،فنانس ،مارکیٹنگ اور ہیومن ریسورس سمیت دیگر شعبوں کے ماہرین کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا ہوگا۔

پاکستان ٹیلی وژن کے منیجنگ ڈائریکٹر عامر منظور اورچیف ہیومن ریسورس آفیسر طاہر مشتاق اس سلسلے میں غیر معمولی متحرک ہیں۔ہنرمندوں کی صلاحیتوں میں اضافہ طاہر مشتاق کی ترجیحات کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

ان کی کوشش ہے کہ ادارے کا ہر کارکن بھرپور صلاحتیوں کے ساتھ ادارے کی خدمت کرے۔ مسابقت کی موجودہ فضا میں میڈیا کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے نئی مہارتوں سے آگہی انتہائی ضروری ہے۔

پی ٹی وی وہ قومی ادارہ ہے جو پاکستان میں صوتی و بصری امتزاج سے مزین الیکٹرانک میڈیا کی بنیاد بنا۔سکرین سے وابستہ سینکڑوں شخصیات کو عالمی شہرت اور شناخت دینے کا اعزاز اس چینل کو حاصل ہے۔گزشتہ دو دہائیوں کے دوران چینلز میں اضافے کے ساتھ ساتھ ترجیحات میں بھی تبدیلی آئی ہے اور مقابلے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔میڈیا کے حوالے سے عالمی سطح پر نئی تحقیق اور تکنیکیں متعارف کرائی جارہی ہیں۔پی ٹی وی کے کورسز ملازمین کو نئی جہتوں سے آشنائی میں معاون و مددگار ثابت ہو گا۔ !شعبہ تعلقات عامہ

متعلقہ عنوان :