کئی ماہ بعد کل سے بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی دوبارہ کھٹائی میں پڑ گئی

ساؤتھمپٹن میں شیڈول انگلینڈ ویسٹ انڈیز پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بارش ہونے کی پیشن گوئی

muhammad ali محمد علی منگل 7 جولائی 2020 22:50

کئی ماہ بعد کل سے بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی دوبارہ کھٹائی میں پڑ گئی
سائوتھمپٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی2020ء) کئی ماہ بعد کل سے بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی دوبارہ کھٹائی میں پڑ گئی، ساؤتھمپٹن میں شیڈول انگلینڈ ویسٹ انڈیز پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بارش ہونے کی پیشن گوئی۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ بدھ سے روز باؤل، ساؤتھمپٹن میں شروع ہوگا۔

تاہم کل میچ کا آغاز کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ساؤتھمپٹن میں کل بارش ہونے کا امکان ہے جس کے باعث کل سے بین الاقوامی کرکٹ کی دوبارہ بحالی کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں شرکت کے لئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے ہی انگلینڈ میں موجود ہے اور میزبان ٹیم کے خلاف سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

مہمان ٹیم دو پریکٹس میچ بھی کھیل چکی ہے بائیو سکیور مقام پر کھیلے گئے تھے۔

دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگی۔ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی تک اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 سے 28 جولائی تک اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں ہی شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر 146 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، انگلینڈ کی ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اب تک نو میچز کھیلے ہیں جن میں سے اس نے پانچ میں کامیابی حاصل کی اور تین میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ایک میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔ ادھر ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تحال کھاتہ کھولنے میں ناکام ہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہے اور دونوں میں ہی اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یوں کالی آندھی بغیر کسی پوائنٹس کے ٹیبل پر آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :