ْروسی مائیکرو فنانس اداروں کی نئے صارفین کو قرضوں کی ادائیگی میں جون کے دوران 15 فیصد کمی

بدھ 8 جولائی 2020 12:58

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) روسی مائیکرو فنانس اداروں کی جانب سے نئے صارفین کو قرضوں کی ادائیگی میں جون کے دوران ماہانہ بنیاد پر 15 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ پرانے صارفین کو ترجیح دینا ہے، مئی میں اس کی شرح 6.5 فیصد رہی تھی۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری ہونے والی ایک جائزہ سروے رپورٹ کے مطابق روس میں مائیکرو فنانس اداروں کی جانب سے نئے کاروباری اداروں کو قرض کی ادائیگی میں جون کے دوران مسلسل دوسرے ماہ کمی ہوئی جس کی شرح مئی کے مقابلے میں 15 فیصد کم رہی، تاہم پرانے صارفین کو ادائیگی میں مئی کی نسبت 5 فیصد اضافہ ہوا، مئی میں اس کی شرح اپریل کی نسبت 10 فیصد زیادہ رہی تھی۔

دوسری سہ ماہی کے دوران مائیکروفنانس اداروں کی جانب سے نئے قرضوں کی ادائیگی کا حجم 27 ارب روبل رہا جو کہ پہلی سہ ماہی کے قریباً برابر ہے ۔اپریل کے دوران پرانے صارفین کو دیے جانے والے قرضوں کی تعداد 4 لاکھ 34 ہزار، مئی میں 4 لاکھ 78 ہزار اور جون میں 5 لاکھ 17 ہزار رہی جبکہ نئے صارفین کو بالترتیب 2 لاکھ 34 ہزار، 2 لاکھ 19 ہزار اور 1 لاکھ 88 ہزار قرضوں کی ادائیگی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :